کاماریڈی کی سابق میونسپل چیئرپرسن گڈم اندوپریہ نے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی
تلنگانہ وائس
نئی دہلی، 22/ جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ)
کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی سالگرہ کے موقع پر کاماریڈی کی سابق میونسپل چیئرپرسن گڈم اندوپریہ نے نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہیں تہہ دل سے یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گڈم اندوپریہ نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ ملکارجن کھرگے کو صحت، درازیٔ عمر، خوشحالی اور مزید عوامی خدمت کی توفیق حاصل ہو تاکہ وہ اپنی قیادت میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ملک کی خدمت جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کھرگے کی قیادت میں کانگریس پارٹی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور وہ طویل عرصے تک عوام کی خدمت انجام دیتے رہیں گے۔
Advertising

اس تقریب میں کانگریس پارٹی کے متعدد قائدین، خواتین رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے

