جوگو رامنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، وزیر اعلیٰ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔ بالوری گووردھن ریڈی کا دعویٰ، سی سی آئی اور کسانوں کے مسائل پر بی آر ایس کی ناکامی، عادل آباد ایئرپورٹ کی ترقی برداشت نہ ہونے کا الزام

عادل آباد، 30 جولائی(تلنگانہ وائس) ضلع کانگریس کے  ترجمان بالوری گووردھن ریڈی نے سابق وزیر اور بی آر ایس رہنما جوگو رامنا کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف کیے گئے ریمارکس پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوگو رامنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔

عادل آباد میں کانگریس پارٹی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گووردھن ریڈی نے میڈیا کو جوگو رامنا کی ایک پرانی ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں دعویٰ کیا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آکر ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ بنے تو وہ خودکشی کر لیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس حکومت بننے کے بعد اب وہ اپنے اس بیان پر کیا مؤقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جوگو رامنا سی سی آئی (CCI) کی دوبارہ شروعات کے معاملے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، جبکہ بی آر ایس حکومت کے دس سالہ دور میں بطور وزیر انہوں نے اس ادارے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising 

نوٹ ۔ ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔

گووردھن ریڈی نے کہا کہ چناکا-کوراٹا بیراج سے کسانوں کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نہ تو 100 کروڑ روپے کے فنڈس حاصل کیے گئے اور نہ ہی کوئی نمایاں ترقیاتی کام ہوا، البتہ اپنے بیٹے کو میونسپل چیئرمین بنانے کے لیے جوگو رامنا نے پارٹی قیادت پر دباؤ ڈالا۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising 

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں عادل آباد ایئرپورٹ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جسے دیکھ کر جوگو رامنا برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کے مطابق 2014 میں بھی کانگریس دورِ حکومت میں ایئرپورٹ کے لیے ابتدائی سروے کیا گیا تھا، جبکہ اب اراضی کے حصول کے لیے 2,278.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising 

گووردھن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے اپنے دس سالہ دور میں عادل آباد کے ساتھ ناانصافی کی، جس کا جواب عوام نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو شکست دے کر دیا۔

Advertising

پریس کانفرنس میں  کانگریس ٹاون صدر خضر پاشا، ضلع کانگریس جنرل سکریٹری گولی سنجیو کمار، ضلع سکریٹری مرزا عمران بیگ، دسویں وارڈ کے صدر تمّا وشال سمیت دیگر کانگریس قائدین اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

اشتہار۔۔۔۔۔Advertising 

اسکول ، کالج ، این جی اوز اور مدارس کے لئے بہترین سافٹوئیر