عالمی یومِ تحفظِ فطرت ۔ نونہال اردو ہائی اسکول میں شجرکاری مہم، ماحول کے تحفظ کا عزم
عادل آباد، 31/ جولائی (تلنگانہ وائس نیوز ڈیسک)
عالمی یومِ تحفظِ فطرت کے موقع پر نونہال اردو ہائی اسکول میں ماحولیات کے تحفظ اور سرسبز مستقبل کے فروغ کے لیے شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مدرس عتیق الرحمان، اساتذۂ کرام اور طلبہ نے مختلف اقسام کے پودے لگا کر ماحول دوست معاشرے کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس عتیق الرحمان نے کہا کہ درخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی زندگی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صرف پودے لگانے تک محدود نہ رہیں بلکہ ان کی حفاظت، آبیاری اور دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی سنبھالیں تاکہ یہی پودے مستقبل میں تناور درخت بن کر ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی ہوئی آلودگی اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے باعث ماحول کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ایسے حالات میں ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔


اس موقع پر طلبہ نے بھی ماحول کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور اطراف میں شجرکاری کو فروغ دیں گے اور دیگر افراد کو بھی اس قومی و سماجی خدمت میں شریک ہونے کی ترغیب دیں گے۔
Advertising

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ "آج کا ایک پودا، کل کا سرسبز اور روشن مستقبل ہے۔” اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر فطرت کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
اشتہار۔۔۔۔۔Advertising

Advertising

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising
اسکول ، کالج ، این جی اوز اور دینی مدارس کے لئے بہترین سافٹوئیر


