بھورج چیک پوسٹ پر مہاراشٹرا کی غیر قانونی شراب ضبط، دو ملزمان گرفتار
عادل آباد، 2/ اگست (تلنگانہ وائس)
عادل آباد ضلع کی بھورج بین الریاستی چیک پوسٹ پر محکمہ انسدادِ شراب (پروہیبیشن اینڈ ایکسائز) نے کارروائی کرتے ہوئے مہاراشٹرا سے غیر قانونی طور پر لائی جا رہی شراب کی بڑی کھیپ ضبط کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر پروہیبیشن اینڈ ایکسائز جی۔ جناردھن ریڈی اور ڈسٹرکٹ پروہیبیشن اینڈ ایکسائز آفیسر وی۔ سرینواس کی ہدایت پر ضلع کی سرحدوں پر غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کے خلاف سخت نگرانی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بھورج چیک پوسٹ پر ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے انچارج ایس آئی بی۔ مرلی کرشنا کی قیادت میں ایکسائز عملہ نے گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی۔
Advertising

تلاشی کے دوران ناگپور (مہاراشٹرا) سے عادل آباد آنے والی ایک مشتبہ کار کو روک کر جانچ کی گئی، جس میں تلنگانہ حکومت کو ایکسائز ڈیوٹی ادا کیے بغیر لائی جا رہی 97 فل بوتلیں نان ڈیوٹی پیڈ آرمی شراب برآمد ہوئیں۔
Advertising

کارروائی کے دوران شراب کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ایک کار اور ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون بھی ضبط کیے گئے۔ دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ضبط شدہ سامان سمیت عادل آباد ایکسائز پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا، جہاں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Advertising

محکمہ ایکسائز کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ ضلع کی سرحدوں سے غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف آئندہ بھی سخت کارروائی جاری رہے گی۔
اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising
نوٹ ۔ ہر اتوار کو گھر پر مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے

Advertising
The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs
مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر


