کَوِیتّا کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہی ہمارا نصب العین ہے “سمپتھ گوڑ”

کَوِیتّا کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ہی ہمارا نصب العین ہے “سمپتھ گوڑ”

تلنگانہ وائس

کاماریڈی۔19/جون(سیدکوثرعلی کی رپورٹ) تلنگانہ رکشنا سینا ضلع کاماریڈی کے صدر سمپتھ گوڑ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کا بنیادی مقصد کَوِیتّا کو ریاست کا وزیرِ اعلیٰ بنانا ہے اور اسی نصب العین کے تحت وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو آگے بڑھائیں گےجمعہ کے روز کاماریڈی میونسپل دفتر کے قریب منعقدہ جھنڈا تقریب کے دوران انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کا پرچم لہرا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سمپتھ گوڑ نے کہا کہ کارکنان کو متحد ہو کر پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے کام کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں قیادت کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے کاماریڈی میونسپل دفتر کے روبرمنعقدہ جھنڈا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جھنڈا تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں اور جلد ہی یہ مہم ہر گاؤں اور ہر محلے تک پہنچائی جائے گی۔

ان کے مطابق عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہیں کیونکہ ان کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں سمپتھ گوڑ نے کہا کہ بے روزگاری، کسانوں کی مشکلات اور عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ان کا مؤقف تھا کہ کَوِیتّا عوامی سوچ رکھنے والی رہنما ہیں اور ان کی قیادت میں ریاست ترقی اور فلاح کی نئی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر کَوِیتّا کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کی مہم کو مضبوط کریں انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ رکشنا سینا ریاست کے مفادات اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے اور تنظیم اپنی جدوجہد اسی مقصد کے تحت جاری رکھے گی۔تقریب میں کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے انچارج گائنی سرینواس گوڑ، ریاستی رہنما کولا سرینواس، ریاستی خواتین نائب صدر ورلکشمی، ضلعی خواتین صدر وسنتا، ویمولا بلارام، ونود، رامو، عافرین، زینب، پریانکا، ڈینائل، سدھاکر اور کئی قائدین و کارکنوں نے شرکت کی۔