ڈاکٹر نریش جادھو کی سالگرہ تقریب، کانگریس قائدین کی مبارکباد سابق وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، پتی مجو نے دی مبارکباد

ڈاکٹر نریش جادھو کی سالگرہ تقریب، کانگریس قائدین کی مبارکباد

سابق وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، پتی مجو نے دی مبارکباد

عادل آباد، 24/ جون (تلنگانہ وائس) عادل آباد کانگریس پارٹی ضلع صدر ڈاکٹر نریش جادھو کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی دفتر میں کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر نریش جادھو کو شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

سابق میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی، کانگریس لیڈر و ضلع صدر رئیل اسٹیٹ اسوسی ایشن شیخ مجاہد المعروف پتی مجو اور سید شوکت علی نے ڈاکٹر نریش جادھو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے ان کی صحت، خوشحالی اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر موجود کارکنان اور قائدین نے ڈاکٹر نریش جادھو کو کیک کھلا کر مبارکباد دی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر نریش جادھو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دینے والے تمام قائدین، کارکنان اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔