عادل آباد میں MPJ آفس اور SIR ہیلپ ڈیسک کا افتتاح، ملی و سماجی شخصیات کی شرکت
عادل آباد، 26/ جون(تلنگانہ وائس) عادل آباد شہر میں ایم پی جے (MPJ) آفس اور SIR ہیلپ ڈیسک کا باوقار افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت و رسمِ افتتاح مولانا مختار عالم قاسمی، ناظم ضلع عادل آباد، نے انجام دی۔
اس موقع پر عبد الوکیل، امیرِ مقامی جماعت عادل آباد شمال، شیخ نصیر احمد، ضلعی صدر ایم پی جے،ٹاون صدر فیروز خان ایم پی جے عادل آباد، کے علاوہ شہر کی متعدد ملی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم پی جے آفس اور SIR ہیلپ ڈیسک کے قیام کا مقصد عوام کو بہتر رہنمائی، سماجی خدمات اور فلاحی امور میں مؤثر تعاون فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز عوامی مسائل کے حل، رہنمائی اور سماجی خدمت کا ایک فعال پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



