ایس آئی آر کے تحت اپنا اور اہلِ خانہ کا اینومریشن فارم مکمل کریں ۔ اسدالدین اویسی کی اپیل
حیدرآباد/، 28 /جون (تلنگانہ وائس)صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم کے تحت اپنا اور اپنے اہلِ خانہ کا اینومریشن فارم مکمل کرنے کے بعد عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کے تمام افراد کے فارم درست طریقے سے پُر کرکے متعلقہ بی ایل او (BLO) کے پاس لازماً جمع کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست میں نام برقرار رکھنے اور انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اینومریشن فارم بروقت جمع کرانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتیں۔

بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کو فارم پُر کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری پیش آئے تو وہ اپنے علاقے کے ایم آئی ایم کارکنان سے رابطہ کرے یا دارالسلام دفتر پہنچ کر رہنمائی اور مدد حاصل کرے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر اس عمل سے محروم نہ رہے۔


