رگبی پریمیر لیگ سیزن-2: حیدرآباد ہیروز کی شاندار فتح، ممبئی ڈریمرز کو 41-17 سے شکست
حیدرآباد، 28/ جون (تلنگانہ وائس)تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے گچی باؤلی کے جی ایم سی بالایوگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ ایس بی سی رگبی پریمیر لیگ سیزن-2 کے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد ہیروز ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ فائنل مقابلے میں حیدرآباد ہیروز نے ممبئی ڈریمرز کو 41-17 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔


وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے فلمی اداکار کونیڈیلا چرنجیوی، رگبی انڈیا کے صدر و اداکار راہول بوس، جی ایم آر کارپوریٹ چیئرمین گراندھی کرن کمار، بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو، تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین کے شیوا سینا ریڈی، اداکارہ مرنال ٹھاکر اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ سنسنی خیز فائنل میچ کا مشاہدہ کیا۔

میچ کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے حیدرآباد ہیروز کے کپتان مانویل مورینو کو ایچ ایس بی سی رگبی پریمیر لیگ 2026 کی ٹرافی پیش کی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کی 16 تاریخ سے شروع ہونے والا رگبی پریمیر لیگ سیزن-2 اتوار کو شاندار فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس
سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی
Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People
Advertisment Aur News Keliye Contact
WhatsApp 8919329620

