عالمی سیلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی رِشویت کی شاندار پذیرائی ۔ تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے تہنیت پیش کی

عالمی سیلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی رِشویت کی شاندار پذیرائی

کاماریڈی۔16/اگست (سید کوثر علی /تلنگانہ وائس)

اٹلی میں منعقدہ عالمی سیلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے ملک اور تلنگانہ کا نام روشن کرنے والی رِشویت سنچن کوٹ کو تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے تہنیت پیش کی۔

اتوار کو کاماریڈی اسمبلی حلقہ کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں رِشویت کو شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کرنا قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رِشویت کی کامیابی تلنگانہ کے نوجوانوں، خصوصاً کھلاڑیوں کے لیے ایک عظیم ترغیب ہے۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ عزم، محنت اور صلاحیت کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Advertising

محمد علی شبیر نے رِشویت کے مستقبل میں مزید بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کرنے کی نیک خواہش ظاہر کی اور کہا کہ اس کے کھیلوں کے سفر میں ضروری تعاون اور حوصلہ افزائی کے لیے وہ ہمیشہ آگے رہیں گے۔

Advertising

اس موقع پر رِشویت سنچن کوٹ نے تہنیت پیش کرنے، حوصلہ افزائی اور مالی تعاون فراہم کرنے پر محمد علی شبیر سے اظہارِ تشکر کیا۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے مزید باصلاحیت کھلاڑی بین الاقوامی سطح تک پہنچ سکتے ہیں۔تقریب میں ضلع لائبریری چیئرمین مددی چندرکانت ریڈی، آئرینی سندیپ کمار، سدرشن، گونے سرینواس کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کونسلرس، قائدین اور کارکنان موجود تھے۔