تلنگانہ وائس | حیدرآباد
بھارتی باکسر نکہت زرین نے ڈی جی پی سے ملاقات کی، کھیل اور پولیس کے لیے باعثِ فخر قرار
حیدرآباد۔13/جولائی(تلنگانہ وائس)بھارت کی ممتاز بین الاقوامی باکسر، نظام آباد سے تعلق رکھنے والی اور تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی نکہت زرین نے پروٹوکول کے مطابق تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی وی آنند (DGP) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے والد جمیل خان بھی موجود تھے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے ماضی میں نظام آباد میں بطور ایس پی خدمات کے دوران جمیل خان کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی تھی۔ انہوں نے نکہت زرین کی عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی اور نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عزم، محنت اور مستقل مزاجی کی بہترین مثال ہیں۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ نکہت زرین کا سفر اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ کامیابی نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور مسلسل بہتری کی خواہش سے حاصل ہوتی ہے، اور یہی اوصاف کھیل اور پولیس، دونوں شعبوں کے لیے ناگزیر ہیں۔
Advertising

ڈی جی پی سی وی آنند نے نکہت زرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی تلنگانہ، ہندوستان اور تلنگانہ پولیس کا نام عالمی سطح پر روشن کرتی رہیں گی۔

