عادل آباد: کندی سرینواس ریڈی نے مستقر عادل آباد میں ایس آئی آر عمل کا جائزہ لیا، ایم پی جے کی خدمات کو سراہا

عادل آباد: کندی سرینواس ریڈی نے مستقر عادل آباد میں ایس آئی آر عمل کا جائزہ لیا، ایم پی جے کی خدمات کو سراہا

عادل آباد۔14/جولائی(تلنگانہ وائس)

عادل آباد اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ایس آئی آر (خصوصی ووٹر فہرست نظرثانی) مہم کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے وارڈ نمبر 33 شانتی نگر میں قائم ہیلپ ڈیسک اور کیمپ کا معائنہ کیا، جبکہ ایم پی جے (موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس) کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

وارڈ 33 میں کونسلر محبوب، وارڈ صدر سید شوکت اور ان کی ٹیم نے کندی سرینواس ریڈی کا استقبال کیا، جبکہ ایم پی جے دفتر میں ٹاؤن صدر سید فیروز اور لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ ایم اے بصیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر کندی سرینواس ریڈی نے کہا کہ بی ایل اے اور بی ایل او آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ اینومریشن فارم احتیاط سے پُر کروائیں اور انہیں فوری طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ ووٹر فہرست کی نظرثانی کا عمل شفاف اور بروقت مکمل ہو۔

انہوں نے بی ایل اوز، بی ایل ایز اور ایم پی جے کے ذمہ داران سے ایس آئی آر اور اینومریشن فارم سے متعلق معلومات حاصل کیں، مختلف شکوک و شبہات دور کیے اور عوامی رہنمائی میں ایم پی جے کی خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قائدین، کارکنان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔