ایس آئی آر عمل کو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔  ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

عادل آباد۔ 15/ جولائی (تلنگانہ وائس)

ایس آئی آر عمل کو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔  ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل کو مقررہ مدت کے اندر تیز رفتاری اور مکمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

منگل کی شام کیمپ آفس سے گوگل میٹ کے ذریعے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کلکٹر نے محکمہ ریونیو، الیکشن ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ایس آئی آر عمل کی پیش رفت، زمینی سطح پر درپیش مسائل، زیر التوا درخواستوں، آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹلائزیشن سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اشتہار۔۔۔۔۔۔Advertising 

انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر عمل میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مقررہ اہداف کو وقت پر مکمل کریں۔ ہر درخواست کا قواعد و ضوابط کے مطابق جائزہ لے کر فوری یکسوئی کی جائے۔

Advertising

کلکٹر نے ہدایت دی کہ عوام کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے، اس کے لیے فیلڈ سطح پر مسلسل نگرانی کی جائے۔ بی ایل اوز، سپروائزرس اور منڈل سطح کے افسران باہمی تال میل کے ساتھ کام کرتے ہوئے عمل کو مزید تیز کریں۔

کلکٹر راجَرشی شاہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایس آئی آر عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے اور ہر مرحلہ ضابطوں کے مطابق مکمل کرتے ہوئے تمام اہل ووٹروں کو بروقت سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے اجتماعی تعاون کے ساتھ اس عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے کی اپیل کی۔