نیراڈی گونڈہ تانڈہ میں پولیس کا کمیونٹی کانٹیکٹ پروگرام، گڑمبا ضبط، ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے
4 لیٹر دیسی شراب ضبط، 30 لیٹر گڑمبا واش تلف، 54 ٹریفک چالان، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل ضبط
عادل آباد، 27 جولائی (تلنگانہ وائس)ضلع عادل آباد کے گڈی ہتنور پولیس اسٹیشن حدود کے نیراڈی گونڈہ تانڈہ میں کمیونٹی کانٹیکٹ (CASO) پروگرام کے تحت پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران غیر قانونی سرگرمیوں، مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔

ایچوڑہ سرکل انسپکٹر سی۔ایچ۔ رمیش نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دو افراد کے قبضے سے 4 لیٹر دیسی شراب (گڑمبا) ضبط کی گئی جبکہ 30 لیٹر گڑمبا واش (بیلّم کا محلول) کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
Advertising

انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 28 دو پہیہ گاڑیوں، 2 آٹو رکشاؤں اور 2 ٹریکٹروں کی جانچ کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کے خلاف 54 چالان درج کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ بغیر نمبر پلیٹ چلائی جا رہی ایک موٹر سائیکل ضبط کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کی گئی۔
Advertising
سی آئی رمیش نے خبردار کیا کہ دیسی شراب کی تیاری و فروخت، منشیات، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دے کر امن و امان کے قیام میں پولیس کا تعاون کریں۔
Advertising

اس کارروائی میں سب انسپکٹرس ایل۔ سری کانت، سید عمران اور دیگر پولیس اہلکار شریک تھے۔

