42 سالہ مثالی خدمات کے بعد عروسہ نکہت وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش، شاندار تہنیتی تقریب منعقد

42 سالہ مثالی خدمات کے بعد عروسہ نکہت وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش، شاندار تہنیتی تقریب منعقد

عادل آباد.4/اگست(تلنگانہ وائس) گورنمنٹ ہائی اسکول بالک مندر، عادل آباد کی بایو سائنس ٹیچر اور سابق ہیڈ مسٹریس محترمہ عروسہ نکہت 42 سالہ شاندار تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔ اس موقع پر اسکول میں ان کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر جناب نسیم شریف نے کی۔ انہوں نے محترمہ عروسہ نکہت کی طویل، مخلصانہ اور قابلِ قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گلپوشی، شال پوشی اور سپاس نامہ پیش کیا۔ ہیڈ ماسٹر نسیم شریف نے کہا کہ محترمہ عروسہ نکہت نے چار دہائیوں سے زائد عرصہ تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے کر ہزاروں طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کیا، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertising

اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، طلبہ، مختلف سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کرتے ہوئے محترمہ عروسہ نکہت کو وظیفہ پر سبکدوشی کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertising