اقلیتی اقامتی اسکول و کالج فار بوائز نرمل میں داخلوں کے لیے چند نشستیں خالی

اقلیتی اقامتی اسکول و کالج فار بوائز نرمل میں داخلوں کے لیے چند نشستیں خالی

نرمل، 4 اگست(تلنگانہ وائس نیوز) ریجنل لیول کوآرڈینیٹر (RLC) اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ جات محمد سلیم اور اقلیتی اقامتی اسکول و کالج فار بوائز نرمل کے پرنسپل وی. مہیش نے مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا کہ اقلیتی اقامتی اسکول میں جماعت پنجم اور انٹرمیڈیٹ سالِ اول (MPC اور BiPC) میں داخلوں کے لیے چند نشستیں خالی ہیں۔

Advertising

انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ طلبہ کو سنٹر آف ایکسیلینس کے تحت NEET اور IIT جیسے مسابقتی امتحانات کی خصوصی کوچنگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ طلبہ کو معیاری تعلیم، بہترین رہائش، معیاری غذا اور دیگر تمام سہولیات حکومت کی جانب سے مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

Advertising

انہوں نے اقلیتی طلبہ اور ان کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے حکومت کے قائم کردہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں داخلہ دلائیں۔ انہوں نے سماجی و فلاحی تنظیموں اور ملت کے ذمہ دار افراد سے بھی درخواست کی کہ وہ اقلیتی طلبہ میں ان اداروں کے بارے میں شعور بیدار کریں۔

بیان میں بتایا گیا کہ حکومت ہر طالب علم پر سالانہ تقریباً ایک لاکھ روپے سے زائد خرچ کرتے ہوئے مفت تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مزید معلومات کے لیے 9966304044، 7995057957 اور 7989819259 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Advertising

Advertising

 

Advertising

 

Advertising