عادل آباد ایئرپورٹ منصوبے کے کام تیز کیے جائیں ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ
عادل آباد، 4/ اگست(تلنگانہ وائس نیوز) ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ عادل آباد میں مجوزہ باوقار ایئرپورٹ منصوبے کے تمام کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔

پیر کے روز کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ایئرپورٹ منصوبے کے سلسلے میں مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ 7 اگست (جمعہ) کو حیدرآباد کے وکاس راج چیمبر میں اسپیشل چیف سکریٹری کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے لیے تمام محکمے مکمل معلومات اور تیاری کے ساتھ شریک ہوں۔
Advertising

انہوں نے ہدایت دی کہ ہر محکمہ اپنے دائرۂ کار کے تحت انجام دیے جانے والے کام، لاگت کے تخمینے، تکنیکی تفصیلات اور عملی منصوبہ فوری طور پر تیار کرکے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کی صورت میں پیش کرے۔ مختلف محکموں کے درمیان مؤثر تال میل برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔
Advertising

کلکٹر نے ایئرپورٹ حدود میں مجوزہ باکس کینال کی تعمیر، ایئرپورٹ کو ملانے والی 100 فٹ چوڑی مرکزی سڑک، بلک واٹر سپلائی پائپ لائن کی منتقلی، ڈمپنگ یارڈ کے مسئلے کے حل، لینڈسانگی سے آنے والی پینے کے پانی کی مرکزی پائپ لائن کی منتقلی، اور ایئرپورٹ علاقے میں موجود برقی لائنوں و دیگر برقی اثاثوں کی منتقلی سے متعلق تخمینے اور تکنیکی رپورٹس فوری تیار کرنے کی ہدایت دی۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ منصوبے سے متعلق تمام امور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام افسران خصوصی توجہ کے ساتھ کام کریں۔
Advertising

اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس آر۔ ایس۔ چترو اور راجیشور، لینڈ سروےر اے۔ ڈی۔ پربھاکر، ڈپٹی کلکٹر ونشی کرشنا اور مختلف محکموں کے ضلعی افسران شریک تھے۔
Advertising

Advertising


