مہیش کمار کھیتان، محمد ابراہیم عرف ماملا سیٹھ گرفتار ۔ جعلی دستاویزات سے وراثتی اراضی ہتھیانے کی کوشش، 7 ایکڑ 29 گنٹہ زمین کی فرضی رجسٹریشن تین ملزمین مفرور، جینتھ پولیس کی کارروائی

مہیش کمار کھیتان، محمد ابراہیم عرف ماملا سیٹھ گرفتار

جعلی دستاویزات سے وراثتی اراضی ہتھیانے کی کوشش، 7 ایکڑ 29 گنٹہ زمین کی فرضی رجسٹریشن

تین ملزمین مفرور، جینتھ پولیس کی کارروائی

عادل آباد، 6 /ستمبر(تلنگانہ وائس) ضلع عادل آباد کے جینتھ پولیس نے جعلی دستاویزات اور فرضی رجسٹریشن کے ذریعے وراثتی زرعی اراضی پر مبینہ طور پر غیر قانونی دعویٰ قائم کرنے کی کوشش کے معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مزید تین ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔

Jainath Circle Inspector G. Shravan Kumar
Arrested Accused:
🔹 A-1 Mahesh Kumar Khetan (76) – Bhuktapur, Adilabad
🔹 A-4 Mohammed Ibrahim Akbani alias Mamla Seth (63) – Bhuktapur Colony, Adilabad

 

گرفتار ملزمین میں مہیش کمار کھیتان (76)، ساکن بھکتاپور، عادل آباد اور محمد ابراہیم اکبانی عرف ماملا سیٹھ (63)، ساکن بھکتاپور کالونی، عادل آباد شامل ہیں۔

جینتھ سی آئی جی شراون کمار نے بتایا کہ بھورج منڈل کے رام پور-ٹی گاؤں میں قدیم سروے نمبر 30 کے تحت 7 ایکڑ 29 گنٹہ زرعی اراضی سال 1987 سے سید قدرت علی کے نام پر درج تھی۔ ان کی وفات کے بعد مذکورہ اراضی قانونی وارثین میں تقسیم کردی گئی تھی۔

Advertising

شکایت کنندہ سید صفدر علی کے حصہ میں 3 ایکڑ 35 گنٹہ جبکہ سید عارف علی کے حصہ میں 3 ایکڑ 34 گنٹہ اراضی آئی تھی۔ تاہم 31 دسمبر 2025 کو زمین کا ویلیوایشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے دوران صفدر علی کو مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ ان کی اجازت اور علم کے بغیر اراضی سے متعلق بعض فروخت نامے رجسٹر کرائے گئے اور آن لائن ریکارڈ میں بھی درج کردیئے گئے۔

Advertising

شکایت موصول ہونے پر جینتھ پولیس نے BNS کی دفعات 318(4)، 336(3) اور 340(2) کے تحت کرائم نمبر 108/2026 درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کیں۔

Advertising

پولیس کی تفتیش میں مبینہ طور پر انکشاف ہوا کہ ملزمین نے باہمی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کرکے فرضی رجسٹریشن کے ذریعے مذکورہ اراضی پر غیر قانونی دعویٰ قائم کرنے اور اصل حقداروں کے قبضے میں مداخلت کی کوشش کی۔

Advertising

اس معاملہ میں اتلا گنپتی (A-2)، اتلا اوم پرکاش (A-3) اور سورج سیٹھ (A-5) کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، تاہم یہ تینوں فی الحال مفرور ہیں۔

Advertising

جینتھ سی آئی جی شراون کمار نے بتایا کہ مفرور ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات کی تیاری اور مبینہ غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث دیگر افراد کے کردار کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ دستاویز نویسوں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

Advertising

پولیس نے واضح کیا کہ معاملہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔