چندرائن گٹہ حلقہ میں 41 کروڑ سے زائد مالیت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح
حیدرآباد۔22/جون(تلنگانہ وائس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر و رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے برکاس ڈویژن میں 41 کروڑ 14 لاکھ 97 ہزار روپے کی لاگت سے انجام دیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔

ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد علاقے کے شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور مقامی مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ ان کاموں کی تکمیل سے برکاس ڈویژن کے ہزاروں مکینین مستفید ہوں گے اور علاقے کی مجموعی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر مجلس کے مقامی قائدین، سابق کارپوریٹرس، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے کہا کہ مجلس کی قیادت عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے حلقہ کے ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

عوام نے بھی ان ترقیاتی اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اکبر الدین اویسی نے متعلقہ علاقوں کا بڑے پیمانے پر پیدل دورہ کیا۔ جہاں عوام نے جگہ جگہ ان کا شاندار استقبال کیا۔

