کاماریڈی پراجاوانی پروگرام میں 125 درخواستیں موصول، عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح: ضلع کلکٹر آشیش سانگوان

کاماریڈی پراجاوانی پروگرام میں 125 درخواستیں موصول، عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح: ضلع کلکٹر آشیش سانگوان

کاماریڈی۔22/جون (سیدکوثرعلی/تلنگانہ وائس) ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں پیر کے روزہ منعقدہ ’’پرجاوانی‘‘ (عوامی شکایات پروگرام) کے دوران ضلع کلکٹر آشیش سانگوان نے عوام سے درخواستیں اور شکایات وصول کیں۔ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل کلکٹر کے سامنے پیش کیے، جس پر مجموعی طور پر 125 درخواستیں موصول ہوئیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ پرجاوانی میں موصول ہونے والی ہر درخواست کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور مقررہ مدت کے اندر اس کا مؤثر حل یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ موصولہ درخواستوں میں زمین سے متعلق تنازعات، فلاحی اسکیموں کے نفاذ، روزگار، پنشن، ریونیو اور دیگر عوامی مسائل شامل ہیں۔

کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ دور دراز علاقوں سے ضلع مرکز آنے کے بجائے اپنے متعلقہ ڈویژن میں ہی درخواستیں جمع کرا کر مسائل کے حل کے لیے رجوع کریں، تاکہ وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہو سکے۔

اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹرس وکٹر اور این وی گری، ٹرینی ڈپٹی کلکٹر روی تیجا، زیڈ پی سی ای او چندر، ڈی آر او پانڈو، مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور متعلقہ عملہ شریک رہا