تلنگانہ وائس ڈیجیٹل نیوز
حکومتِ تلنگانہ کا فیصلہ: صحافیوں کے بس پاسوں میں 22 جولائی تک توسیع
حیدرآباد ۔یکم/جولائی(تلنگانہ وائس) محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، حکومتِ تلنگانہ نے ریاستی اور ضلعی سطح کے صحافیوں کے لیے اہم فیصلہ لیتے ہوئے بس پاسوں کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مکتوب کے مطابق سال 2026 تا 2028 کے نئے ایکریڈیشن کارڈز کی اجرائی کا عمل جاری ہے جبکہ 2024 تا 2026 کے پرانے ایکریڈیشن کارڈز کی میعاد میں پہلے ہی 22 جولائی 2026 تک توسیع کی جا چکی ہے۔

اسی تناظر میں تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ریاستی و ضلعی صحافیوں کے پرانے بس پاسوں کی مدت میں مزید 22 دن کی توسیع کی جائے۔

فیصلے کے مطابق یہ توسیع یکم جولائی 2026 سے 22 جولائی 2026 تک نافذ العمل رہے گی، اور اس دوران ایکریڈیشن کارڈ کی مدت کی سختی سے شرط عائد نہ کی جائے۔

محکمہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام صحافیوں کو سفری سہولتوں میں تسلسل اور آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تلنگانہ وائس ڈیجیٹل میڈیا ٹیم

