عادل آباد مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بورنچو سریکانت ریڈی کا تاجروں کی جانب سے شاندار استقبال

عادل آباد مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بورنچو سریکانت ریڈی کا تاجروں کی جانب سے شاندار استقبال

عادل آباد، 4 /جولائی(تلنگانہ وائس)

عادل آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بورنچو سریکانت ریڈی کو شہر کے ممتاز تاجروں نے شال اوڑھا کر پرتپاک انداز میں تہنیت پیش کی۔ حال ہی میں حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال، گچی باؤلی میں کامیاب سرجری کروانے والے معروف تاجر بجرنگ لال اگروال کی عیادت کے بعد یہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر بجرنگ لال اگروال کے فرزند پرتیک اگروال، کانگریس رہنما درگم شیکھر کے ہمراہ سریکانت ریڈی کی گلپوشی اور شال پوشی کرتے ہوئے ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں پارماتما، نرسنگ داس جننگ اینڈ پریسنگ فیکٹری کے مالکان رادھے شیام اگروال، ونود اگروال، راجیش اگروال، منیش اگروال، نکھل اگروال، پروین چترویدی اور دیگر تاجر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل درگم ٹرسٹ کے چیئرمین درگم شیکھر نے کیلاش نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کانگریس رہنما دامودر ریڈی کے ہمراہ بورنچو سریکانت ریڈی کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا۔