ایس آئی آر عمل میں غفلت ناقابلِ قبول، ہر اہل ووٹر فوراً اندراج کرائے ۔ محمد علی شبیر
سید کوثر علی کی رپورٹ
کاماریڈی۔١٠/ جولائی (تلنگانہ وائس) تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسپیشل اِنٹینسیو ریویژن (SIR) کے عمل میں لازماً حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرست کی شفاف تیاری اور جمہوری نظام کے استحکام کے لیے ہر اہل شہری کی شرکت ناگزیر ہے۔

جمعہ کے موقع پربلال مسجد میں خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ تمام اہل ووٹر فوری طور پر ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کی جانچ کریں، اگر کوئی خامی ہو تو بلا تاخیر اس کی اصلاح کروائیں، جبکہ نئے اہل افراد ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنا اندراج مکمل کریں۔
Advertisment

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی مہم کو کامیاب بنانا عوام، سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

گاؤں، وارڈ اور کالونی کی سطح پر بھرپور بیداری مہم چلائی جائے تاکہ ایک بھی اہل ووٹر اندراج سے محروم نہ رہے۔

اس موقع پر اِنچارج ایڈیشنل کلکٹر (آر ڈی او) ڈی وائی گیری، ایم آر او ہِمابندو، میونسپل چیئرپرسن اِپا اوما سرینواس، کاماریڈی ٹاؤن کانگریس صدر آئیرینی سندیپ، منڈل صدر راجا گوڑ، کونسلرس، کانگریس قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

