ایس آئی آر ووٹر اندراج عمل کو تیز کیا جائے ۔ اے ایم سی چیئرمین سری کانت ریڈی
عادل آباد، 20/ جولائی(تلنگانہ وائس)
عادل آباد زرعی مارکیٹ کمیٹی (اے ایم سی) کے چیئرمین بورنچو سری کانت ریڈی نے ہدایت دی ہے کہ ایس آئی آر کے تحت ووٹر رجسٹریشن اور تصحیح کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اہل افراد کا نام ووٹر فہرست میں شامل ہو سکے۔
انہوں نے عادل آباد شہر کے پولنگ اسٹیشن نمبر 242 اور 248 کے حدود میں واقع مہالکشمی واڑہ اور تاتی گوڑہ کالونی کا دورہ کرتے ہوئے جاری ووٹر اندراج مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے وارڈ کونسلروں، کانگریس پارٹی کارکنوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ خصوصی توجہ دے کر اس عمل کو جلد مکمل کریں۔

سری کانت ریڈی نے کہا کہ ان علاقوں میں ووٹر رجسٹریشن کی تکمیل صرف 60 فیصد سے کم ہوئی ہے، لہٰذا گھر گھر جاکر ایسے تمام اہل افراد کی نشاندہی کی جائے جن کا نام ابھی تک ووٹر فہرست میں شامل نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بوتھ لیول آفیسرز (BLO) اور ایجنٹس باہمی تعاون سے ان کی تفصیلات جمع کرکے آن لائن اندراج کو یقینی بنائیں۔
Advertising

اس موقع پر وارڈ کونسلر اجاری سنجے، وینکٹیش، ایس کے علیم اور کانگریس پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے۔

