خواتین کو بااختیار بنانے میں ایمپلائبیلٹی اسکلز ٹریننگ اہم کردار ادا کرے گی ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

خواتین کو بااختیار بنانے میں ایمپلائبیلٹی اسکلز ٹریننگ اہم کردار ادا کرے گی ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

عادل آباد، 20 جون(تلنگانہ وائس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواتین کی خودمختاری اور معاشی استحکام کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیے گئے نئے "ایمپلائبیلٹی اسکلز ٹریننگ” پروگرام اور "نشا مُکت بھارت ابھیان” کے پوسٹر کی رسمِ اجرا ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے جمعہ کے روز اپنے چیمبر میں انجام دی۔

اس موقع پر کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ خواتین کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے میں ایمپلائبیلٹی اسکلز ٹریننگ پروگرام نہایت مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنانے کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نشا مُکت بھارت ابھیان کے مقاصد کو عوام تک پہنچاتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس پروگرام میں آر ڈی او جگدیشور راؤ، ڈی ڈبلیو او ملکا، رمز ڈائریکٹر جے سنگھ راتھوڑ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔