ایس آئی آر عمل میں احتیاط برتنے کی کانگریس کارکنوں کو ہدایت ۔ ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو
عادل آباد، 4/ جولائی(تلنگانہ وائس) ضلع کانگریس کمیٹی (DCC) عادل آباد کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے جاری کردہ ایک اہم پیغام میں کانگریس پارٹی کے تمام اہم قائدین، بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) اور سپروائزرز سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری SIR عمل کے دوران انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر درخواست گزار کے اینومریشن فارم کے ساتھ نئی پاسپورٹ سائز تصویر لازماً منسلک کی جائے، جبکہ نام، والد یا شوہر کا نام، تاریخِ پیدائش، پتہ اور دیگر تمام تفصیلات آدھار کارڈ کے مطابق بغیر کسی غلطی کے درج کی جائیں۔
ڈاکٹر نریش جادھو نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی دشواری سے بچنے کے لیے تمام معلومات اچھی طرح جانچنے کے بعد ہی جمع کرائی جائیں۔ انہوں نے منڈل، گاؤں اور بوتھ سطح پر کام کرنے والے تمام کانگریس قائدین، بی ایل ایز اور سپروائزرز سے ہدایت پر سختی سے عمل کرنے اور عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔

