مجلس فیضانِ تاج الدین اولیاء ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ
**خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی، عادل آباد
عادل آباد۔ 11/جولائی(تلنگانہ وائس)
منتظمینِ خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی عادل آباد کی اطلاع کے مطابق، بتاریخ **12 جولائی بروز اتوار بعد نمازِ مغرب**، مجلس بنسبت عرس مبارک حضرت سیدنا بابا تاج الدین اولیاء ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوگی۔ نظام العمل کے مطابق بعد نمازِ مغرب قرآن خوانی ہوگی اور مجلس کا آغاز قرأتِ کلامِ پاک سے ہوگا۔ بعد ازاں نعتوں و منقبتوں کے ہمراہ بعنوان "فیضانِ بابا تاج الدین اولیاء ناگپوری رحمۃ اللہ علیہ” پر بصیرت افروز خطاب ہوگا اور چادر مبارک کی زیارت کرائی جائے گی، جبکہ بعد نمازِ عشاء لنگرِ عام ہوگا۔
Advertisment

اللہ تعالیٰ نے انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا، لیکن عبادت برائے عبادت نہیں بلکہ عبادت برائے معرفتِ خداوندی و معرفتِ رسول اللہ ﷺ، جس کا حصول اولیاء سے نسبت و محبت سے ہوتا ہے۔ اسی مقصدِ عبادت کے حصول کے لیے اولیاء سے نسبت و تعلق اور محبت نہایت ضروری ہے۔

اسی مقصد کے تحت خانقاہِ محمدی اجمیری نصرتی میں اولیاء کے اعراس کے مواقع پر مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ ان سے تعلق اور نسبت مضبوط ہو۔ لہٰذا اسی مقصد کے حصول کے لیے ضرور بالضرور مع مستورات و دوست احباب اس پُرنور مجلس میں شرکت فرما کر مستفیض ہوں۔ مستورات کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا۔


